کراچی؛ سپر ہائی پر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

سپر ہائی وے خان صاحب ریسٹورنٹ پیٹرول پمپ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔

انہوں نے بتایا کہ متوفی موٹر سائیکل پر سوار تھا اور حادثہ ٹرک کی ٹکر سے پیش آیا تھا، جاں بحق نوجوان کی شناخت 28 سالہ عبدالشکور کے نام سے کی ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ حادثے کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ ٹرک کو پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

 

Similar Posts