پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں ہنگامی اجلاس طلب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا جہاں اراکین اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور تنظیمی عہدیداران کو مدعو کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جو کل (جمعرات) خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں شام 5 بجے ہو گا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور دیگر تنظیمی عہدیداران کو مدعو کیا گیا ہے، جس میں  8 فروری کے حوالے سے مشاورت ہو گی اور انہیں ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی اور ملکی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Similar Posts