وزیراعظم شہبازشریف سے ایرانی صدرمسعود پزشکیان کی ملاقات

0 minutes, 0 seconds Read

شوشا میں وزیراعظم شہبازشریف سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں تمام شعبوں میں جاری دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ گزشتہ ملاقاتوں میں ہونے والے فیصلوں پر پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے صدر پزشکیان کی قیادت اور ایران کے جنگ بندی کے فیصلے کو سراہا

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کے موقع پر سائیڈ لائن پر اہم ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان تمام شعبوں میں جاری دوطرفہ تعاون کا تفصیلی جائزہ لیا اور گزشتہ ملاقاتوں میں طے پانے والے فیصلوں پر ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اسرائیلی جارحیت کے بعد پیدا ہونے والی علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کی قیادت کو سراہتے ہوئے ایران کے جنگ بندی کے فیصلے کی تعریف کی۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کی جانب سے فراہم کی جانے والی مضبوط سفارتی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

ملاقات کے اختتام پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سپریم لیڈر کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔ ملاقات کو برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Similar Posts