سانحے بغدادی کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ناقابل رہائش عمارتوں کی فہرست جاری کردی، کراچی میں پانچ سو اٹھہتر عمارتوں کومخدوش قرار دیا، ضلع جنوبی میں سب سے زیادہ چار سو چھپن مخدوش عمارتیں ہیں۔
کراچی میں لیاری کے علاقے میں سانحہ بغدادی کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) نے شہر بھر میں ناقابل رہائش اور خستہ حال عمارتوں کی فہرست جاری کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کراچی میں مجموعی طور پر 578 عمارتیں مخدوش قرار دی گئی ہیں، جن میں ضلع جنوبی سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں 456 عمارتیں خطرناک قرار دی گئی ہیں۔
کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت زمیں بوس ہو گئی، 7 افراد جاں بحق
ایس بی سی اے کے مطابق ضلع وسطی میں 66، کیماڑی میں 23، کورنگی میں 14، ضلع شرقی میں 13، ملیر میں 4 اور ضلع غربی میں 2 عمارتیں ایسی ہیں جو رہائش کے لیے غیر محفوظ ہیں۔
ادارے نے تصدیق کی ہے کہ بغدادی میں گرنے والی عمارت پہلے سے مخدوش قرار دی جا چکی تھی اور گزشتہ دو سال میں تین بار اسے خالی کرنے کے نوٹس بھی جاری کیے گئے تھے مگر اس پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔
یہ انکشافات شہریوں کے لیے خطرے کی گھنٹی ہیں اور حکام سے سوال کیا جا رہا ہے کہ اگر بروقت کارروائی ہوتی تو قیمتی جانوں کا نقصان روکا جا سکتا تھا۔
شہری حلقوں کا مطالبہ ہے کہ مخدوش عمارتوں کو فوری خالی کروا کر متاثرہ خاندانوں کو متبادل رہائش دی جائے اور غفلت برتنے والے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔