ملک بھر میں مون سون بارشوں کا دوسرا اسپیل 10 جولائی تک جاری رہنے کا امکان

0 minutes, 0 seconds Read

ملک بھر میں مون سون بارشوں کا دوسرا اسپیل جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن، ڈی جی خان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں تیز بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش اور ندی نالوں میں طغیانی کے باعث سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر اربن فلڈنگ کا بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کا یہ سلسلہ 10 جولائی تک جاری رہے گا۔ کراچی میں بھی بارش کے امکانات موجود ہیں، جس کے باعث متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہریوں سے احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی اپیل کی گئی ہے۔

Similar Posts