حماس نے غزہ جنگ بندی پر جواب ثالِثوں کے حوالے کردیا

0 minutes, 0 seconds Read

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے امریکی ثالِثی میں پیش کردہ غزہ جنگ بندی منصوبے پر اپنا مثبت جواب ثالِثوں کے حوالے کردیا۔

رپورٹ کے مطابق حماس عہدیدار نے کہا ہے کہ منصوبے پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر بات چیت کے لیے فوری طور پر تیار ہیں۔ غزہ میں جنگ بندی کے لیے فوری طور پر مذاکرات شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ میں امن قائم کرنے کیلئے 60 روزہ جنگ بندی کی نئی تجویز پیش کی تھی۔

اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کے لیے تیار ہے ،ٹرمپ

اس کے علاوہ صدر ٹرمپ نے یہ کہا تھا کہ 24 گھنٹے میں پتا چل جائے گا کہ اسرائیل حماس ڈیل کا کیا ہوتا ہے۔

Similar Posts