لکی مروت میں سی ٹی ڈی بنوں نے تھانہ لکی سٹی کی حدود میں گاؤں حرامہ تالہ کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی تقریباً 25 منٹ تک جاری رہی، جس میں مقامی پولیس نے بھی بھرپور حصہ لیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت وسیم اللہ عرف عمر خطاب، قدرت اللہ عرف ابوبکر اور ہجرت اللہ عرف ہجرت کے ناموں سے ہوئی ہے، جو ضلع لکی مروت کے رہائشی تھے۔ تینوں دہشت گرد سی ٹی ڈی کو پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ، دھماکوں اور فورسز پر حملوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق یہ دہشت گرد ایل ایچ سی وحید اللہ، ٹریفک کانسٹیبل انور شیر اور کانسٹیبل ادریس کی شہادت میں بھی ملوث تھے۔ کامیاب کارروائی کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ساتھی یا سہولت کار کو گرفتار کیا جا سکے۔
افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام ،30 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک ، آئی ایس پی آر
پولیس ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کی ہلاکت سے علاقے میں دہشت گردی کی ایک بڑی سازش ناکام بن گئی ہے، اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ایسی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔