بھارت کی ترقی ’احمقوں‘ کے ہاتھ میں، پل کے نام پر سانپ کا پھن بنا ڈالا

0 minutes, 0 seconds Read

بھارت کی ترقی ’احمقوں‘ کے ہاتھ میں چلی گئی، نوے ڈگری فلائی اوور کے کارنامے کے بعد اب پُل کے نام پر سانپ کا پھن بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے ’عیش باغ پل‘ کو اس کے 90 ڈگری موڑ پر شدید تنقید کا سامنا کرنے کے چند ہفتوں بعد ہی ایک اور پل نے اپنی ’سانپ جیسے‘ ساخت اور غلط جگہوں پر نصب ڈیوائیڈرز نے بھارتی عوام کی زندگیاں خطرے میں دال دیں۔

رپورٹ کے مطابق سبھاش نگر ریلوی اوور بریج (ROB) پر صرف 8 گھنٹوں کے اندر دو حادثات پیش آئے، جس سے اس کے ڈیزائن اور حفاظتی پہلوؤں پر سنگین سوالات اٹھ کھڑے ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق 40 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ پل دو سال سے فعال ہے اور اسے مائدہ مل اور پربھات پیٹرول پمپ کے درمیان ایک اہم رابطہ قرار دیا گیا تھا۔ یہ راستہ بھوپال ریلوے اسٹیشن جانے والے مسافروں کے لیے بھی خاص اہمیت رکھتا ہے۔ اگرچہ اس پل نے علاقے میں ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے میں مدد دی ہے، لیکن حالیہ حادثات نے اس کے ڈیزائن میں موجود ممکنہ خطرات کو بے نقاب کر دیا ہے۔

انجینئیرز کی فیکٹری کہلانے والے بھارت کے انجینئیروں کا کارنامہ، پُل کے نام پر موت کا جال بُن دیا

مذکورہ پل پر دو حادثات پیش آئے جس میں گاڑیاں پل کے تیز موڑ پر قابو کھو بیٹھیں۔ ایک واقعے میں ایک کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر ہوا میں الٹ گئی، جب کہ دوسرے حادثے میں ایک اسکول وین کو اسی ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر نقصان پہنچا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اب تک ان واقعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، لیکن خطرہ بدستور موجود ہے۔ ان بار بار پیش آنے والے حادثات نے حکومت اور شہری حکام کے لیے یہ واضح پیغام دے دیا ہے کہ سنگین سانحہ پیش آنے سے قبل ڈیزائن کا ازسرنو جائزہ لینا اور اصلاحی اقدامات کرنا فوری طور پر ضروری ہے۔

فلائی اوور کے ماہر پرکھر پاگاریا نے پل کے ڈیزائن پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانپ نما پل بذات خود خطرناک ہوتے ہیں۔ اس قسم کی ساخت کو صرف اسی وقت اپنانا چاہیے جب زمین کی شدید کمی ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے معاملات میں بھی احتیاط برتنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر زاویے اور جیسے عناصر مثلاً ڈیوائیڈرز کی منصوبہ بندی درست طریقے سے نہ کی جائے، تو یہ خاص طور پر رات کے وقت ڈرائیوروں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

Similar Posts