پاکستان کی نیوزی لینڈ میں مایوس کن پرفارمنس، سیریز میں کلین سوئپ

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے دورے میں ایک اور مایوس کن پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، اور تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کا شکار ہو گئی۔ آخری ون ڈے میچ میں بھی شاہینوں کو 43 رنز سے شکست ہوئی، جس کے بعد پاکستان سیریز میں مکمل طور پر ناکام رہا۔

ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 264 رنز بنائے۔ پاکستانی بالرز نے بھی تسلی بخش پرفارمنس نہ دکھائی اور کیویز کے بیٹرز کو کھل کر رنز بنانے کا موقع دیا۔

پاکستان سپر لیگ کے دوران اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

پاکستانی بیٹرز کی جانب سے بھی کوئی شاندار پرفارمنس نہیں دیکھی گئی۔ قومی ٹیم 265 رنز کے تعاقب میں 40 اوورز میں 221 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ بابر اعظم نے 50 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان 37 رنز پر چلتے بنے۔ پاکستانی آل راؤنڈرز بھی اس میچ میں کچھ خاص نہ کر سکے اور غیر ذمہ دارانہ شاٹس کھیل کر وکٹیں گنوا بیٹھے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے بین سیئرز نے شاندار باؤلنگ کی اور پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے بین سیئرز نے پاکستان کے بیٹرز کو مشکل میں ڈالے رکھا۔

قومی ٹیم کی خراب کارکردگی پر کامران اکمل نے محسن نقوی سے استعفیٰ مانگ لیا

اس سیریز میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو مکمل طور پر شکست دے کر 3-0 سے کلین سوئپ کیا، جبکہ پاکستانی ٹیم اپنی کارکردگی سے شائقین کرکٹ کو مایوس کرنے میں کامیاب رہی۔

Similar Posts