قوتِ سماعت کو ہفتوں میں بحال کرنے والی جین تھراپی تیار، نئی تحقیق میں بڑی کامیابی

0 minutes, 0 seconds Read

ایک نئی تحقیق کے مطابق، جدید جین تھراپی کا ایک انجیکشن لوگوں میں کم ہوتی سماعت کو چند ہفتوں میں بحال کر سکتا ہے۔ اس تحقیق کے مطابق، سماعت سے محروم یا کمزور سماعت کے شکار افراد کے لیے یہ تھراپی ایک امید کی کرن بن کر سامنے آئی ہے۔

سوئیڈن کے کیرولِنسکا انسٹیٹیوٹ سے تعلق رکھنے والے محققین نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ اس جین تھراپی نے بچوں اور بڑوں میں پیدائشی طور پر سماعت سے محروم ہونے یا ناقص سماعت کے مسئلے کو بہتر کیا ہے۔ خاص طور پر، ایک سات سالہ بچے کی سماعت تقریباً مکمل طور پر بحال ہوگئی۔

خاتون نےصرف 5 ڈالر کے بسکٹ سے 50 ہزار ڈالر کا انعام جیت لیا!

یہ تحقیق جرنل نیچر میڈیسن میں شائع ہوئی، جس میں پیش کیے گئے کلینیکل ٹرائل میں بتایا گیا کہ او ٹی او ایف جین کی صحت مند نقل کو کان کے اندرونی حصے میں انجیکٹ کرنے سے تمام 10 شرکاء کی سماعت میں نمایاں بہتری آئی۔

یہ مطالعہ خاص طور پر ان افراد پر مرکوز تھا جو او ٹی او ایف جین میں تغیر کی وجہ سے جینیاتی بہرے پن یا شدید سماعت کی کمی کا شکار تھے۔ او ٹی او ایف جین میں تغیرات کی وجہ سے پروٹین اوٹوفرلِن کی کمی ہوتی ہے، جو آواز کے سگنلز کو کان سے دماغ تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

مون سون میں جلد کی حفاظت کے لیے 5 ضروری غذائی تبدیلیاں

اس تھراپی میں ایک ترمیم شدہ وائرس کو استعمال کیا گیا جو او ٹی او ایف جین کا درست نسخہ لے کر کان کے اندرونی حصے میں سماعت کے خلیات میں داخل کرتا ہے۔

اس طریقہ کار سے، او ٹی او ایف جین کی موجودگی میں کمی کو درست کیا گیا اور اس کے ذریعے آواز کو دماغ تک پہنچانے کا عمل دوبارہ فعال ہوگیا۔

صندل کو ماتھے پر لگانے کے 5 جادوئی فوائد

اس تحقیق کے نتائج جینیاتی سماعت کی کمی کے علاج میں ایک بڑی پیش رفت سمجھی جارہی ہیں۔ مستقبل میں اس تھراپی کے ذریعے دیگر جینیاتی بیماریوں کے علاج کی امیدیں بھی جتائی جارہی ہیں اور محققین اس تحقیق کو مختلف جینیاتی سماعت کی کمی کے علاج کے لیے ایک سنگ میل کے طور پر دیکھتے ہیں۔

یہ جین تھراپی نہ صرف سماعت کی بحالی کے حوالے سے نئی اُمید پیدا کرتی ہے، بلکہ اس سے جینیاتی بیماریوں کے علاج میں انقلابی تبدیلیاں لانے کی راہ بھی ہموار ہو سکتی ہے۔

محققین نے اس کامیاب تحقیق کے بعد کہا ہے کہ وہ دوسرے، زیادہ عام جینیاتی بہرے پن کے علاج کے لیے بھی اس تھراپی کی مزید تحقیق کر رہے ہیں.

اس ٹرائل کے کامیاب نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ مستقبل میں جین تھراپی جینیاتی سماعت کی کمی کے علاج میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

Similar Posts