باپ بیٹے نے ’انڈر ٹیکر‘ کو بھی تعریف پر مجبور کردیا

0 minutes, 0 seconds Read

انٹرنیٹ پر ایک دل کو چھو لینے والی ویڈیو نے دھوم مچا دی ہے، جس میں ایک باپ اپنے بیٹے کا خواب پورا کرنے میں اس کی مدد کرتا نظر آ رہا ہے۔ یہ خواب تھا مشہور’ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ’ (ڈبلیو ڈبلیو ای) ریسلر ’انڈرٹیکر‘ کی طرح اسٹیج پر انٹری مارنے کا۔ اور خاص بات یہ ہے کہ یہ سب کچھ گھر کے اندر ہوا، لیکن انداز ایسا تھا کہ ہر کسی کو حیران کر دیا!

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جیسے ہی ’انڈرٹیکر‘ کا مشہور تھیم سونگ ’گریویارڈ سمفنی‘ ہارمونیم پر بجنا شروع ہوتا ہے، بچہ بڑے اعتماد سے کمرے میں داخل ہوتا ہے۔ اُس کی چال، ہاتھوں کا انداز، اور چہرے کے تاثرات بالکل ویسے ہی ہیں جیسے انڈرٹیکر کے، بیٹے کی یہ پرفارمنس باپ کی محبت اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اور پھر تو کمال ہی ہو گیا، خود انڈرٹیکر نے اس ویڈیو کو دیکھا اور بچے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا،
’ویلڈن! ینگ مین‘ یعنی، ’شاباش بیٹے!‘

یہ ویڈیو باپ اور بیٹے کے درمیان محبت، تخلیق، اور خوشیوں کے اشتراک کی ایک خوبصورت مثال ہے۔ باپ کا انداز، تھیم سونگ کی موسیقی، اور بیٹے کا پُرجوش انداز، ان سب باتوں نے مل کر دیکھنے والوں کے دل جیت لیے۔

سوشل میڈیا پر بھی یہ ویڈیو خوب وائرل ہوئی اور کچھ دلچسپ تبصرے سامنے آئے، مثلا

’ایک باپ ہی ہے جو اپنے بچے کی خوشی کے لیے کچھ بھی کر سکتا ہے۔‘

’لگتا ہے باپ اپنا بچپن کا خواب بیٹے کے ذریعے پورا کر رہا ہے۔‘

’اگر ماں نے اُس لمحے پر لائٹ آن کر دی ہوتی تو سین مکمل ہو جاتا!‘

’فادرآف دی ایئر!‘

انڈرٹیکر، جس کا اصل نام ’مارک ولیم کیل وے‘ ہے، تین دہائیوں تک ’ڈبلیو ڈبلیو ای‘ کے رنگ پر راج کرتے رہے۔ اُن کا ’ڈیڈ مین‘ والا انداز، ٹومب اسٹون پائل ڈرائیور اور چوک سلیم جیسے مشہور داؤ آج بھی دنیا بھر میں شائقین کے دلوں میں زندہ ہیں۔

Similar Posts