5 عام غذائیں جو بچوں کے لیے زہر قاتل ثابت ہوسکتی ہیں

0 minutes, 0 seconds Read

بچوں کی صحت ہر والدین کی سب سے اہم ترجیح ہوتی ہےاور یہ فطری ہے کہ والدین اپنے بچوں کو بہترین غذائیت فراہم کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ تندرست رہیں اور مستقبل میں بیماریوں سے بچ سکیں۔

کچھ غذائیں ایسی بھی ہیں جو پہلی نظر میں محفوظ اور صحت بخش لگتی ہیں لیکن دراصل بچوں کی صحت کے لیے خاموشی سے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔

رنگین پیکجنگ اور جاذب نظر اشتہارات کے پیچھے چھپے خطرات جو شاید آپ کی نظروں سے اوجھل ہوں آپ کے بچے کی صحت کو متاثر کر سکتے ہیں۔

تو آئیے، جانتے ہیں وہ پانچ عام غذائیں جو آپ کے بچے کی صحت پر خاموشی سے اثر ڈال رہی ہیں۔

ناشتہ کے سیریلز اور مشروبات

جی ہاں، ناشتہ کے سیریلز بہت ہی سہولت بخش ہوتے ہیں، خاص طور پر جب آپ کا دن مصروف ہو۔ لیکن کیا یہ سہولت آپ کے بچے کی صحت کی قیمت پر تو نہیں آ رہی۔

رنگین اور میٹھے ذائقے والے سیریلز حقیقت میں زیادہ نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ ناشتہ کے سیریلز اور بچوں کے لیے بنے مشروبات زیادہ تر شوگر اورمصنوعی اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں ان میں شامل مصنوعی رنگ آنتوں کی صحت کو بھی متاثر کر سکتے ہیں اور بچوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

فلیورڈ دہی

دہی آج کل بہت مقبول ہو چکا ہے اور صحت کے فوائد کے بارے میں تقریباً ہر جگہ بات کی جا رہی ہے، چاہے وہ فٹنس ماہرین ہوں یا غذائی ماہرین۔ لیکن ذائقے دار دہی جو اکثر صحت مند سمجھا جاتا ہے، دراصل اضافی چینی اور مصنوعی رنگوں سے بھرپور ہو سکتا ہے۔ چونکہ یہ اکثر صحت مند متبادل کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، اس لیے والدین اسے تجویز کردہ مقدار سے زیادہ دیتے ہیں۔ بچوں میں اضافی چینی کا استعمال موٹاپا، ٹائپ 2 ذیابیطس اور دانتوں کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔

اس کے بجائے، آپ سادہ بغیر مٹھاس کے دہی استعمال کریں۔ اگر مٹھاس چاہیے تو اس میں شہد اور تازہ بیریز ڈال کر مزید ذائقہ بڑھا سکتے ہیں۔

مائیکرو ویو پاپکارن

پاپ کارن بچوں کو پسند ہوتے ہیں، مگر مارکیٹ میں دستیاب مائیکرو ویو پاپ کارن میں ’فور ایور کیمیکلز‘ یعنی پی ایف اے ایس (PFAS) موجود ہوتے ہیں جو بچوں کی نشوونما اور مدافعتی نظام کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

ان پاپ کارن میں شامل مصنوعی مکھن کے ذائقے والے کیمیکلز بھی صحت کے لیے خطرناک ہیں۔ ان کی زیادہ مقدار سانس کی تکالیف کا سبب بن سکتی ہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ آپ گھر پر آرگینک پاپ کارن بنا کر دیں۔

پروسیسڈ فوڈز

پروسیسڈ فوڈزگوشت جیسے ہاٹ ڈاگ، ساسیجز اور ڈلی میٹس بچوں کے لیے مناسب نہیں ہیں کیونکہ ان میں نائٹریٹس، سوڈیم اور دیگر پریزرویٹیو شامل ہوتے ہیں جو صحت پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔

ان کا باقاعدہ استعمال بچوں میں کالوریکٹل کینسر اور بلند فشار خون کا سبب بن سکتا ہے۔ ان کی جگہ آپ تازہ گوشت یا نباتاتی پروٹین دے سکتے ہیں۔

فرائیڈ فوڈز

بچے ہر چیز کو فرائیڈ پسند کرتے ہیں، جیسے چکن نگٹس، فرائز، اور موزریلا اسٹکس، مگر یہ کھانے صحت کے لیے اچھے نہیں ہیں۔ ان میں ٹرانس فیٹس ہوتے ہیں جو خون میں خراب کولیسٹرول بڑھا سکتے ہیں اور دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں۔ ان کھانوں کو بیک یا ایئر فری کرنا زیادہ صحت بخش ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ غذائیں جو آپ کو معمولی اور محفوظ لگتی ہیں، بچوں کی صحت پر خاموشی سے منفی اثر ڈال رہی ہوتی ہیں۔ بہتر ہے کہ آپ ان کی جگہ صحت بخش مند متبادل فراہم کریں تاکہ آپ کا بچہ صحت مند زندگی گزار سکے۔

Similar Posts