ایلون مسک کا ٹرمپ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وار

0 minutes, 3 seconds Read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ٹیسلا و اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک کے درمیان جاری کشیدگی اتوار کو اُس وقت مزید شدت اختیار کر گئی جب ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل“ پر مسک کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اُن پر نئی سیاسی جماعت بنانے پر شدید تنقید کی۔

تاہم اب ایلون مسک کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم (ٹروتھ سوشل) پر وار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کے امیر ترین شخص اور کاروباری شخصیت ایلون مسک نے امریکی سیاست میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اپنی نئی سیاسی جماعت ’امریکا پارٹی‘ کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے ایلون مسک کو ایک ”TRAIN WRECK“ ٹرین کا ملبہ قرار دیا اور کہا کہ امریکہ میں تیسری سیاسی جماعت کبھی کامیاب نہیں ہوئی۔

صدر ٹرمپ نے لکھا کہ مجھے یہ دیکھ کر افسوس ہو رہا ہے کہ ایلون مسک مکمل طور پر قابو سے باہر ہو گئے ہیں، اور گزشتہ 5 ہفتوں میں ایک ’TRAIN WRECK‘ بن چکے ہیں۔ وہ تیسری سیاسی جماعت شروع کرنا چاہتے ہیں، حالانکہ یہ جماعتیں کبھی کامیاب نہیں ہوئیں، یہ نظام اُن کے لیے بنایا ہی نہیں گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تیسری جماعتیں صرف ”انتشار اور مکمل خلفشار“ پیدا کرنے کے لیے مفید ہوتی ہیں۔

ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کرنے سے کچھ دیر قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے ایلون مسک کی بنائی گئی تیسری جماعت کے قیام کو مضحکہ خیز قرار دیا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمیشہ سے دو جماعتوں کا نظام رہا ہے، اور میری نظر میں تیسری جماعت شروع کرنا صرف الجھن میں اضافہ کرتا ہے۔ تیسری جماعتیں کبھی کام نہیں کرتیں۔ وہ چاہیں تو اسے تفریحاً لے لیں، لیکن میرے خیال میں یہ مضحکہ خیز ہے۔

’ایلون مسک پاگل ہوتے جا رہے ہیں‘، ٹیک جائنٹ کی سوانح حیات لکھنے والے کے بڑے انکشافات

ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پوسٹ میں ایلون مسک پر اُس ”خوبصورت عظیم بل“ کی مخالفت کرنے پر بھی تنقید کی، جس پر حال ہی میں دستخط کیے گئے ہیں۔

امریکی صدر نے گفتگو میں بگ بیوٹی فل بل سے متعلق کہا کہ یہ ایک عظیم بل ہے، لیکن بدقسمتی سے ایلون کے لیے، یہ بے معنی الیکٹرک گاڑیوں (EV) کے مینڈیٹ کو ختم کر دیتا ہے، جو ہر کسی کو جلد از جلد الیکٹرک کار خریدنے پر مجبور کر دیتا۔

ٹرمپ اور مسک آمنے سامنے — کیا ایلون مسک امریکا سے نکالے جائیں گے؟

ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ ابتدا ہی سے EV مینڈیٹ کے سخت مخالف رہے ہیں کہ میں نے دو سال تک اس کے خلاف مہم چلائی ہے، اور صاف گوئی سے کہوں ت، جب ایلون نے مجھے اپنی مکمل اور غیر مشروط حمایت دی، تو میں نے اُن سے پوچھا کہ کیا انہیں علم ہے کہ میں EV مینڈیٹ کو ختم کرنے جا رہا ہوں۔ یہ بات میرے ہر خطاب اور ہر گفتگو میں شامل تھی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں۔ مجھے بہت حیرت ہوئی۔

ایلون مسک کا ردعمل

ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹروتھ سوشل پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صدر ٹرمپ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا نام بھی کبھی نہیں سنا۔

حالانکہ 2022 میں خود ایلون مسک نے کہا تھا کہ ٹروتھ سوشل ایپ اسٹور پر ٹوئٹر (جسے بعد میں انہوں نے خرید کر ایکس کا نام دیا) اور ٹک ٹاک کو شکست دے رہی ہے، لیکن اب انہوں نے ٹروتھ سوشل پر طنز کیا۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک صارف کی جانب سے ٹرمپ کی پوسٹ شیئر کرنے پر مسک نے کہا کہ وہ اس پلیٹ فارم سے واقف ہی نہیں۔


دکان بند کرکے واپس جنوبی افریقہ جانا پڑتا، کیا ٹرمپ ایلون مسک کو امریکہ سے نکالنے والے تھے؟

ایک علیحدہ پوسٹ میں، مسک، جنہوں نے صدر ٹرمپ کی 2024 کی انتخابی مہم پر لاکھوں ڈالر خرچ کیے تھے، نے سوال اٹھایا کہ اگر صدر ٹرمپ نے ”قرضے میں مزید 5 ٹریلین ڈالر کا اضافہ کرنا تھا“ تو ”ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی (DOGE)“ بنانے کا کیا فائدہ تھا؟

مسک، جو کئی ہفتوں سے صدر ٹرمپ کے ساتھ تنازع میں ہیں، نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ وہ ”امریکہ پارٹی“ (America Party) کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کرتے ہیں، جو اُن کے مطابق صدر ٹرمپ کے ”بڑے، خوبصورت بل“ کے ردعمل میں ہے، جس سے ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی نئی جماعت آئندہ سال وسط مدتی انتخابات میں اُن ریپبلکن ارکان کانگریس کو ہدف بنائے گی جنہوں نے صدر ٹرمپ کے بل کی حمایت کی تھی۔

Similar Posts