بھارت نے پاکستان کی بڑے کرکٹ ایونٹ سے بے دخلی کا دعویٰ کردیا

0 minutes, 1 second Read

آئندہ سال متوقع ورلڈ کلبز ٹی20 چیمپئن شپ میں پاکستان کو شریک نہ کیے جانے کا بھارتی دعویٰ سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ (PSL) کی فاتح ٹیم کو اس مجوزہ ایونٹ میں مدعو کیے جانے کا امکان نہیں۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو گزشتہ ماہ لندن میں ہونے والے کرکٹ کنیکٹ اجلاس کے موقع پر منعقدہ خصوصی میٹنگ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، جہاں پی ایس ایل کے سی ای او کو شرکت کرنا تھی، مگر کوئی نہیں آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ اجلاس انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے آئی سی سی کی حمایت کے ساتھ بلایا گیا تھا، جس میں دنیا کی معروف فرنچائز پر مبنی ٹی20 لیگز کے سی ای اوز نے شرکت کی۔

دورہ آئرلینڈ کی تیاریاں: خواتین کرکٹرز کا اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ کل سے کراچی میں شروع ہو گا

بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اس میٹنگ میں ورلڈ کلبز چیمپئن شپ کے فارمیٹ، شیڈول، ونڈو وغیرہ پر بات چیت کی گئی۔ امارات لیگ، بگ بیش لیگ، دی ہنڈریڈ، SA20، میجر لیگ کرکٹ (MLC)، کیریبین پریمیئر لیگ (CPL) کے سی ای اوز شریک تھے۔ اس اجلاس میں پاکستان کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر یہ عالمی ایونٹ پانچ ٹیموں پر مشتمل ہوگا، تاہم حیران کن طور پر انڈین پریمیئر لیگ (IPL) کی کوئی ٹیم اس میں شامل نہیں ہوگی۔

آئی سی سی نے نئے چیف ایگزیکٹو کا اعلان کر دیا

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ پی سی بی کے کسی رکن نے اس اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

Similar Posts