کراچی میں سانحہ لیاری بغدادی کے بعد اطراف کی مخدوش عمارتوں کو گرانے کا عمل شروع

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی کے لیاری بغدادی میں رہائشی عمارت زمین بوس ہونے کا واقعہ، اطراف کی عمارتوں کو منہدم کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا، انسپیکٹر ایس بی سی اے کہتے ہیں مغرب کے وقت آپریشن روک کر کل سے باقاعدہ طور پر عمارتوں کو منہدم ہونے کا سلسلہ جاری کیا جائے گا۔ دوسری جانب متاثرین اپنے بچے کچے سامان کے ساتھ سڑکوں پر آ گئے۔

ایس بی سی اے کی ٹیم بھاری مشینری اور ہتھوڑے لیے موقع پر پہنچی اور متاثرہ عمارت کے عقب اور اطراف کی کمزور عمارتوں کو گرانے کا کام شروع کر دیا۔ انسپکٹر ذوالفقار شاہ کے مطابق، دس سے پندرہ دن میں ملبہ ہٹانے اور مکمل انہدام کا عمل مکمل ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ عمارتیں سن 1970 کے بعد تعمیر ہوئی تھیں اور اب ناقابل رہائش ہو چکی ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ متاثرین کو سامان نکالنے کی اجازت دی گئی تھی۔

جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے فی کس 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان

ذوالفقار شاہ کا کہنا تھا کہ مغرب کے وقت آپریشن عارضی طور پر روکا گیا ہے اور کل سے دوبارہ انہدام کا سلسلہ باقاعدہ طور پر جاری رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اطراف میں مزید مخدوش عمارتیں بھی نشاندہی میں آ چکی ہیں، جنہیں مرحلہ وار گرایا جائے گا۔

دوسری جانب، متاثرہ خاندانوں نے شدید پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ صرف جان بچا کر نکلے اور اب نہ چھت ہے نہ سہارا، صرف کچھ سامان ہے جو سڑک کنارے بچا کر رکھا ہوا ہے۔

Similar Posts