لاہور میں چینی باشندے کے گھر ڈکیتی کا ڈراپ سین، ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

0 minutes, 0 seconds Read

لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں چینی باشندے کے گھر چوری کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، گھر کے ملازمین ہی چوری کی واردات کے ماسٹر مائنڈ نکلے جبکہ گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے چوری کرکے فرار ہونے والے ملزمان گرفتار کر لیے گئے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

لاہور میں ڈیفنس بی کے علاقے میں چینی باشندے کے گھر پر اپنے ہی ملازمین نے ہاتھ صاف کر ڈالے، اے ایس پی ڈیفنس لاہور شہر بانو نقوی کے مطابق ملزمان چینی باشندے کے گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ چوری کرکے فرارہوئے۔

شہر بانو نقوی نے بتایا کہ پولیس نے 36 گھنٹے کے اندر 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان چوری کی گئی رقم سمیت بہاولپور سے گرفتار کرلیے گئے جبکہ ملزمان میں مرکزی ملزم علی عزیز، شبیر اور امتیاز شامل ہیں،

اے ایس پی ڈیفنس کے مطابق ملزمان پولیس کو زیادہ دیر چکما نہ دے سکے، ملزمان سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے نقدی برآمد کر لیے، ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

Similar Posts