لاہور میں ٹریفک وارڈن نے بلیک پیپرز کے استعمال پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا چالان کردیا۔
لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں کالے شیشوں کے باعث وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدرکی گاڑی کا چالان ہوگیا، ٹریفک وارڈن نے بلیک پیپر خلاف ورزی پر جنید صفدر کی گاڑی کا چالان کیا گیا جبکہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے گاڑی کے کالے شیشے تھے جس پر چالان ہوا۔
ٹریفک وارڈن نے جب جنید صفدر کو روکا تو اُنہیں معلوم ہوا کہ یہ تو سی ایم پنجاب کے صاحبزادے ہیں، جس پر جنید صفدر نے ٹریفک وارڈن سے کہا کہ آپ اپنی قانونی کارروائی کریں۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بیٹے جنید صفدر کا چالان کرنے والی ڈولفن پولیس ٹیم کو شاباش دی جبکہ جنید صفدر کے ساتھ سیکیورٹی گاڑی کا چالان کرنے والی ڈولفن پولیس ٹیم کے انچارج شاہ زیب، اہلکاروں پرویز، حیدر اور مجاہد کو بھی شاباش دی۔
مریم نواز نے کہا کہ آپ نے قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا،قانون کی بالادستی ہی ہماری حکومت کی پہچان ہے، پورے پنجاب میں قانون کا یکساں نفاذ اورپاسداری دیکھنا چاہتی ہوں۔