ناجائز تعلقات کا شبہ، سفاک بھتیجے نے بیوہ چچی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا

0 minutes, 0 seconds Read

بہاولنگر کے علاقے تھانہ ڈونگہ بونگہ کی حدود میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، جہاں ایک سفاک بھتیجے نے ناجائز تعلقات کے شبے میں اپنی بیوہ چچی کو کلہاڑی کے پے در پے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا۔ واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور مقتولہ نسرین بی بی کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے مقتولہ کے بھائی محمد سرفراز کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے فوری کارروائی کا آغاز کیا۔

ایبٹ آباد میں انسانیت سوز واقعہ؛ گھریلو ملازمہ زیادتی اور تشدد کے بعد قتل

چند گھنٹوں کی کوششوں کے بعد پولیس نے نامزد ملزم محمد احمد کو گرفتار کر لیا اور آلہ قتل کلہاڑی بھی اس کے قبضے سے برآمد کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جس میں قتل کی وجوہات اور دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

کراچی کے علاقے منگھو پیر میں ماموں بھانجے کا قتل پسند کی شادی کا شاخسانہ نکلا

پولیس کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات میں قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ معاشرے میں انصاف اور قانون کی بالادستی برقرار رکھی جا سکے۔

Similar Posts