سندھ ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس جنید غفار نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ یہ حلف گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لیا۔ جنید غفار سندھ ہائیکورٹ کے 26ویں چیف جسٹس ہیں۔
حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ججز، ہائیکورٹ اور کراچی بار کے عہدیداران، سینئر وکلاء اور مختلف غیر ملکی مہمان بھی شریک ہوئے۔
دوسری جانب پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس سید محمد عتیق شاہ آج چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب دوپہر 12 بجے گورنر ہاؤس پشاور میں ہوگی، جہاں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ان سے حلف لیں گے۔تقریب میں پشاور ہائیکورٹ کے ججز شریک ہوں گے، جبکہ وزیراعلیٰ کی شرکت کا بھی امکان ہے۔