کراچی؛ لیاری میں عمارت گرنے کا واقعہ، چیف سیکریٹری سندھ نے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی کے علاقے لیاری میں پانچ منزلہ عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے کے بعد چیف سیکریٹری سندھ نے واقعے کی وجوہات جاننے اور مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے کے کیا اسباب تھے؟ عمارت خالی کرنے کے نوٹس کب جاری ہوئے؟ عمارت خالی کیوں نہیں کی گئی؟ چیف سیکریٹری سندھ نے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، کمیٹی کا مقصد عمارت گرنے کی وجوہات کا تعین، ذمہ دار عناصر کی نشاندہی اور مستقبل میں ایسے حادثات سے بچاؤ کے لیے سفارشات مرتب کرنا ہے۔

لیاری سانحہ: گورنر سندھ کا متاثرین کیلئے 80 گز کے پلاٹس اور روزگار کا اعلان

کمشنر کراچی حسن نقوی کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر اراکین میں اسپیشل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ عائشہ حمید، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کے ڈائریکٹر کمپلینٹس اینڈ ڈینجرس بلڈنگز آصف ندیم احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے آصف علی لانگا اور دیگر متعلقہ افسران شامل ہیں۔

کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 48 گھنٹوں کے اندر اپنی ابتدائی رپورٹ جمع کرائے۔

Similar Posts