راولپنڈی میں 86 مخدوش عمارتیں خطرناک قرار، فوری خالی کروانے کا حکم

0 minutes, 0 seconds Read

میونسپل کارپوریشن راولپنڈی نے شہر میں 86 مخدوش عمارتوں کو خطرناک قرار دیتے ہوئے فوری خالی کروانے کا حکم دے دیا جبکہ خستہ حال عمارتوں کے مالکان کو انخلاء کے نوٹسز جاری کر دیے گئے۔

پنجاب بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی لاہور میں چوراسی خستہ حال عمارتوں کی نشاندہی ۔۔ بارہ سے زائد عمارتیں خالی کروالی گئیں

تفصیلات کے مطابق میونسپل کار پوریشن راولپنڈی نے 86 مخدوش عمارتوں کو خطرناک قرار دے دیا، بلڈنگ مالکان کو 15 روز میں مخدوش حصوں کو مرمت کروانے یا خود سے گرانے کے احکامات دے دیے۔

میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کی جانب سے مخدوش عمارتوں کے مالکان کو نوٹسزجاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ تیز بارشوں یا زلزلے کے سبب مخدوش عمارتوں کے گرنے سے انسانی جانیں جا سکتی ہیں، مالکان کو نوٹسز پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت جاری کیے گئے ہیں، نوٹسز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں گے۔

بوسیدہ عمارتیں بھابڑا بازار، لنڈا بازار، سید پوری گیٹ، راجا بازار، موچی بازار، ڈنگی کھوئی اور دیگر علاقوں میں موجود ہیں جبکہ میونسپل کارپوریشن نے شہربھرکی مزید مخدوش عمارتوں کا سروے جاری ہے۔

Similar Posts