کراچی میں ایک بار پھر بدترین ٹریفک جام ہوگیا، جس کے باعث بیشتر شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی بیشتر شاہراہوں پر بد ترین ٹریفک جام ہوگیا، گرومندر ، جمشید روڈ، نمائش ، ایم اے جناح روڈ اور صدر کی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
اس کے علاوہ شاہراہ فیصل، گلستان جوہر، گلشن اقبال، نیپا، لیاقت آباد، تین ہٹی، لسبیلہ اور ناظم آباد میں بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
مختلف شاہراؤں پر بدترین ٹریفک جام نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا جبکہ شہر کی اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔