مریم نواز نے راولپنڈی میں نواز شریف فلائی اوور اور جی پی او انڈر پاس کا افتتاح کردیا

0 minutes, 0 seconds Read

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے راولپنڈی میں 8 ارب 77 کروڑ روپے کے میگا پراجیکٹ نواز شریف فلائی اوور اور جی پی او انڈر پاس کا افتتاح کردیا اور کہا کہ 30، 30 سال سے نہ بننے والی سڑکیں اب ریکارڈ مدت میں بن چکی ہیں، انہوں ںے پنجاب بھر میں پینے کے صاف پانی کے منصوبے شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر نواز شریف فلائی اوور اور مال روڈ راولپنڈی پر جی پی او چوک انڈر پاس کا افتتاح کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا عوام کی سہولت کے لئے بننے والے تمام ترقیاتی منصوبے ترجیح ہیں، کچہری روڈ اور مال روڈ کی ری ماڈلنگ بھی کی جائے گی، انڈرپا س اور فلائی اوور راولپنڈی کے عوام کے لیے گیم چینجر ثابت ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوامی فلائی پراجیکٹ کا آغاز راولپنڈی کے عوام کے لئے تاریخی اورخوشگوار ثابت ہوگا۔

مریم نواز نے پنجاب میں پینے کے صاف پانی کے پراجیکٹ شروع کرنے سمیت جنوبی پنجاب اور پوٹھوہار ریجن میں پینے کے صاف پانی کے پراجیکٹس جلد لانے کے اعلانات کیے۔

وزیراعلی پنجاب نے پینے کے صاف پانی کے لیے پائپ لائنیں بچھانے کے پراجیکٹ سمیت مری میں پانی کی فراہمی کا مسئلہ جلد از جلد حل کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف نے پراجیکٹس پر بریفننگ میں بتایا کہ راولپنڈی میں 607 کلومیٹر طویل 67 روڈز کے پراجیکٹس ہیں،، ان میں سے 51 روڈز پراجیکٹ پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں، نواز شریف فلائی اوور اور جی پی او انڈر پاس سے تقریبا 3 لاکھ گاڑیاں گزریں گی اڈیالہ روڈ پر کچہری چوک سے شروع ہونے والے نواز شریف فلائی اوور سے جی ٹی روڈ، رنگ روڈ اور چکری انٹر چینج موٹروے جانے والی ٹریفک مستفید ہوگی عوام کو نواز شریف انٹر چینج پر سفر سے وقت اور پٹرول وغیرہ کی بچت ہوگی۔

Similar Posts