کراچی کے علاقے لیاری میں شوہر نے نوبیا ہتادلہن کے جسم کو دانتوں سے کاٹ لیا۔ لڑکی کو سول اسپتال کے آئی سی یو وارڈ منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق خاتون کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
کراچی کے علاقے بغدادی میں نوبیاہتا دلہن کو شوہر نے بدترین تشدد کا نشانہ ڈالا۔ تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل بیوی نے بتایا کہ شوہر جسم کے مختلف حصوں کو دانتوں سے کاٹتا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔
بغدادی پولیس نے ملزم اشوک کو گرفتار کرکے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی۔
پولیس کے مطابق واقعہ سترہ جون کو پیش آیا تھا، شوہر کے بہیمانہ تشدد کا شکار انیس سالہ شانتی تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔
والدہ کے مطابق بیٹی کی حالت خراب ہونے پر تیسری بار اسپتال بدلنا پڑا۔ میری بیٹی کو اس کے شوہر اشوک نے درندگی کا نشانہ بنایا، ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔