عمران خان کو جو کھانا دستیاب ہے وہ فائیو اسٹار ہوٹل میں نہیں ملتا، وزیردفاع

وزیردفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں جو کھانا ملتا ہے وہ فائیو اسٹار ہوٹل میں بھی دستیاب نہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی پرانی ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ عمران خان کا مینو چیک کریں فائیو اسٹار ہوٹل میں بھی وہ کھانا دستیاب نہیں جو عمران خان کو ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کم ظرف کی گفتگو سنیں، اس کا کھانا باہر سے آتا ہے، اس کے پاس ٹی وی بھی ہے اور مرضی کے چینل دیکھتا ہے، ورزش کی مشینیں بھی موجود ہیں ہم تو ٹھنڈے فرش پر سوتے تھے، ہمارا کھانا جیل کا تھا، جیل کے دو کمبل تھے اور جنوری کا مہینہ تھا مگر گرم پانی نہیں تھا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل اسد وڑائچ نے خود صبح آ کے گیزر اتروایا تھا، جب کہ عمران خان کو ڈبل بیڈ اور مخملیں بستر میسر ہے، اسے جیل کے لاؤڈ اسپیکر پر یہ تقریر سننی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ سے ڈرنا چاہیے، وقت کی ملکیت کسی کے پاس نہیں۔

کم ظرف کی گفتگو سنیں۔ اسکا کھانا باہر سے آتا ھے اور اسکا مینو چیک کریں 5سٹار ھوٹل میں وہ کھانا دستیاب نہیں ۔ اسکے پاس TV بھی ھے اور مرضی کے چینل دیکھتا ھے۔ ورزش کی مشینیں بھی موجود ھیں۔ ھم تو ٹھنڈے فرش پر سوتے تھے۔ کھانا جیل کا تھا۔ جیل کے دو کمبل تھے۔ جنوری کے مہینے تھے گرم… https://t.co/HZhnjKWBRV
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 26, 2025

 

Similar Posts