لیاقت پور: خان بیلہ کے قریب نہرکا بندھ ٹوٹ گیا، کئی ایکٹر فصلیں زیر آب

0 minutes, 0 seconds Read

لیاقت پور کے قریب خان بیلہ کے قریب فور ایل نہر کا بندھ ٹوٹنے سے شگاف پڑ گیا، نہر کا پانی تیزی سے قریبی فصلوں اور ابادی میں داخل ہونے لگا کے باعث کئی ایکٹر فصلیں زیر آب آگئیں۔

لیاقت پور کے قریب خان بیلہ کے علاقے میں فور ایل نہر کے بندھ میں شگاف پڑ گیا ہے، جس کے باعث نہر کا پانی تیزی سے قریبی فصلوں اور آبادی کی طرف بہنے لگا ہے۔

اس واقعے سے متعدد ایکڑ فصلیں زیر آب آ چکی ہیں اور اگر بروقت شگاف بند نہ کیا گیا تو بڑے پیمانے پر آبادی کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

دریائے چناب کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے کئی بستیاں زیر آب، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ اطلاع کے باوجود محکمہ انہار کا عملہ موقع پر پہنچنے میں ناکام رہا، جس کے باعث وہ اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو روکنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے مقامی باشندوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

شہریوں نے حکام بالا سے نوٹس لیکر شگاف فوری پر کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Similar Posts