عمران اشرف دوسری شادی کے لیے آمادہ ہوگئے؟

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور میزبان عمران اشرف نے اپنی دوسری شادی کے بارے میں کھل کر بات کی۔

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اداکار کو اپنی شادی کے حوالے سے سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔

دانش نواز کی شاہ رخ خان کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا شکار

پروگرام کے دوران، ایک مداح نے جو دبئی سے خاص طور پر پروگرام میں شرکت کرنے آئی تھیں، عمران اشرف سے سوال کیا کہ وہ دوسری شادی کب کریں گے کیونکہ سب چاہتے ہیں کہ اداکار اپنی زندگی میں خوش ہوں اور انہیں لگتا ہے کہ عمران اشرف کی زندگی میں کچھ کمی ہے۔

اس سوال پر عمران اشرف نے جواب دیا، ”میں اپنی زندگی میں خوش ہوں، لیکن یہ سب اللہ کے فیصلے ہیں، جو ہوگا، جب وہ چاہے گا۔“ انہوں نے مزید کہا، ”آپ مجھ سے زیادہ میرے بیٹے کے لیے دعا کریں۔“

ندیم بیگ کے ’میں منٹو نہیں ہوں‘ میں سجل علی اور آصف رضا میر کے کردار کے بارے میں اہم انکشافات

مداح کے اصرار پر عمران اشرف نے مذاق کرتے ہوئے کہا، ”ٹھیک ہے، پھر تلاش شروع کر لیں!“

واضح رہے کہ عمران اشرف اور ماڈل کرن اشفاق کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور ان کے ہاں 2020 میں بیٹے روہم کی پیدائش ہوئی تھی۔ تاہم، نومبر 2022 میں ان دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔ کرن اشفاق نے دسمبر 2023 میں دوسری شادی کی تھی۔

Similar Posts