کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن فرنٹئیر کالونی میں بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والا جانو نامی درندہ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
پولیس کو حوالے کرنے سے پہلے مشتعل لوگوں نے ملزم کی خوب درگت بناکر اسکول میں محصور کر رکھا تھا، بچی سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کرنے والا جانو نامی ملزم علاقے میں نان بائی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم نو سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔