مفت نمبر پلیٹس کی تقسیم پر ایکسائیز پولیس برہم، نجی این جی او کے متعدد کارکن گرفتار

0 minutes, 0 seconds Read

انسانیت کی خدمت گلے پڑگئی، ایکسائیز ڈپارٹمنٹ نارتھ کراچی فائیو ایل میں نوجوان فائونڈیشن کی جانب سے شہریوں کو فری نمبر پلیٹ دینے پرایکسائیز پولیس بپھرگئی، ایکسائیز افسر نے موٹرسائیکلوں کی فری نمبر پلیٹس تقسیم کرنے والے متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرکے بلال کالونی تھانے لاک اپ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایکسائیز ڈپارٹمنٹ نے نارتھ کراچی فائیو ایل میں کارروائی کرتے ہوئے نوجوان فاؤنڈیشن کی جانب سے شہریوں کو فری نمبر پلیٹس کی تقسیم پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران ایکسائیز پولیس نے متعدد نوجوانوں کو گرفتار کر کے بلال کالونی تھانے منتقل کر دیا۔

نوجوان فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیضان حسین کا کہنا ہے کہ ہم شہریوں کی مدد کے لیے مفت نمبر پلیٹس فراہم کر رہے تھے، جو کسی بھی لحاظ سے غیرقانونی نہیں۔

لاہور: فینسی نمبر پلیٹ کا معاملہ ، وارڈن پر حملے میں ملوث 3 وکلا گرفتار

انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں جگہ جگہ نمبر پلیٹس بیچی جا رہی ہیں لیکن اگر ہم بغیر کسی قیمت کے شہریوں کو سہولت دے رہے ہیں تو اسے جرم قرار دینا زیادتی ہے۔

کراچی:موٹر سائیکل نمبر پلیٹس کی نئی مہم، خلاف ورزی پر جرمانے، شہری پریشان

فیضان حسین نے ایکسائز کی اس مبینہ بلاجواز کارروائی کے خلاف شہریوں کے ہمراہ احتجاج بھی ریکارڈ کرایا اور اعلان کیا کہ وہ اس معاملے پر خاموش نہیں رہیں گے۔

چیئرمین کا کہنا تھا کہ ”ہم لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں، نہ کہ کوئی جرم۔ اگر حکومت خود شہریوں کو یہ سہولیات دینے سے قاصر ہے تو ایسے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے، نہ کہ رکاوٹیں کھڑی کی جائیں۔“

Similar Posts