کراچی کےعلاقے لیاری میں ایک اور عمارت مخدوش ہو گئی

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی کےعلاقے لیاری میں ایک عمارت مخدوش ہو گئی، عمارت کے مکین چیخیں مارتے ہوئے عمارت سے باہر نکل رہے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق لیاری کے علاقے میں ایک اور رہائشی عمارت مخدوش ہو گئی، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ عمارت میں دراڑیں پڑنے اور زینے گرنے کے بعد مکین چیخ و پکار کرتے ہوئے عمارت سے باہر نکل آئے۔

عینی شاہدین کے مطابق عمارت میں اچانک دراڑیں پڑنے لگیں اور سیڑھیاں گرنے لگیں، جس پر وہاں رہنے والے افراد میں خوف طاری ہو گیا۔ مکین فوری طور پر بچوں اور بزرگوں کو لے کر باہر نکل آئے۔

تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم عمارت کی حالت خطرناک بتائی جا رہی ہے۔

Similar Posts