فرانسیسی مہم جو نے خود کو آگ لگا کر بائیک چلانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

0 minutes, 0 seconds Read

فرانسیسی مہم جو نے اپنے آپ کو آگ جلا کر 1,450 فٹ تک موٹرسائیکل چلا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔

41 سالہ جوناتھن ویرو نامی یہ شخص جو پروفیشنل فائر فائٹر (آگ بجھانے والا) اور شوقیہ کرتب باز ہے، اس نے اپنے پورے جسم پر آگ لگائی موٹر سائیکل چلا کر سب سے زیادہ فاصلہ طے کرنے کا ریکارڈ توڑا۔

جوناتھن ویرو نے اس سے قبل بغیر آکسیجن کے مکمل جسم کو آگ لگا کر دو ریکارڈز بنائے تھے۔ جس میں سب سے تیز 100 میٹر دوڑ مکمل جسم کو آگ لگا کر بغیر آکسیجن کے 17 سیکنڈز میں قائم کیا اور جسم کو مکمل آگ لگا کر بغیر آکسیجن کے سب سے زیادہ فاصلہ (893 فٹ اور 2.5 انچ) طے کیا تھا۔

ویرو نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ “دوسرے دو ریکارڈز کے دوران، میں اپنے جسم پر کئی جگہوں پر جل گیا تھا اور مجھے طبیعت ناساز محسوس ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے ان پرفارمنس سے جسمانی طور پر صحت یاب ہونے میں ایک ہفتہ سے زیادہ کا وقت لگا، لیکن مجھے اس ریکارڈ بک میں داخل ہونے پر فخر تھا جسے میں نے بچپن میں پڑھا تھا،۔“

ویرو نے کہا ”خوش قسمتی سے جس دن یہ مظاہرہ کیا گیا، اُس دن موسم بہترین تھا اور ٹریک بھی بالکل موزوں تھا، اس لیے میں نے وہی کچھ کیا جو تربیت کے دوران کرتا رہا، جلتے ہوئے زیادہ سے زیادہ فاصلہ طے کرنے کی کوشش کی۔“

لیکن مجھے فخر ہے کہ میرا نام ریکارڈ بک میں درج ہوا ہے، اس کے لیے مجھے اپنی بائیک میں تبدیلیاں کرنا پڑیں اور اسے فائر پروف بنایا جس کے بعد میں نے خوب پریکٹس کی۔

Similar Posts