کراچی میں بادلوں کا بسیرا، موسم خوشگوار، بوندا باندی کا امکان

0 minutes, 0 seconds Read

شہر قائد میں آسمان پر بادلوں کے ڈیرے اور ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کا زور توڑ دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب ہے۔ بعض علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور وقفے وقفے سےبوندا باندی کا امکان ہے۔

Similar Posts