بھارت نے کسی عالمی ضابطے کے بغیر سندھ طاس معاہدہ معطل کیا،اسحاق ڈار

0 minutes, 0 seconds Read

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھارت کی جانب سے بغیر کسی عالمی ضابطے کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو واضح طور پر آگاہ کر دیا گیا تھا کہ پانی روکنے کا اقدام جنگ تصور کیا جائے گا۔

کوالالمپور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کے ردعمل میں پاکستان نے اپنی فضائی حدود بند کی اور چار رافیل سمیت چھ بھارتی طیارے مار گرائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا جارحانہ رویہ اور یکطرفہ اقدامات اسے عالمی سطح پر تنہائی کی طرف لے جا رہے ہیں۔ بھارتی بیانیے کو دنیا میں کوئی پذیرائی نہیں ملی۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ماضی میں کچھ پالیسی غلطیوں کی بھاری قیمت چکانا پڑی۔ انہوں نے کہا کابل جا کر چائے پینے اور سرحد کھولنے جیسے اقدامات سے پاکستان کو بڑا نقصان پہنچا۔

اس موقع پر انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو معاہدوں کی خلاف ورزی پر جوابدہ ٹھہرائے تاکہ خطے میں پائیدار امن اور آبی تنازعات کا مستقل حل ممکن ہو سکے۔

Similar Posts