متحدہ عرب امارات کی معروف ائیرلائن کا ٹکٹ اب کرپٹو کرنسی سے بھی خریدا جاسکے گا، اماراتی ائرلائن کا عالمی کرپٹو حکام سے معاہدہ ہوگیا ہے۔
حکام کے مطابق ناصرف اماراتی ائیرلائن کے ٹکٹ کی خریداری کے لیے کرپٹو کرنسی قبول ہوگی بلکہ دبئی ائیرلائن پر ڈیوٹی فری میں بھی کرپٹو سے شاپنگ ممکن ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق اماراتی ایئرلائن کا منصوبہ ہے کہ وہ 2026 کی وسط تک کرپٹو کرنسی کی ادائیگیوں کا باقاعدہ آغاز کرے گی، ابتدا میں منتخب بین الاقوامی راستوں پر یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔
کرپٹو کرنسی کے طور پر بٹ کوائن، ایتھریم اور اسٹیبل کوائنز کو سپورٹ کیا جائے گا۔ اس معاہدے میں ریگولیٹری تعمیل جیسے کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے پروٹوکول اور ”کونو یور کسٹمر“ (KYC) معیار شامل ہونے کی توقع ہے۔
دبئی کے حکام پُرعزم ہیں کہ دبئی کا ڈیجیٹل وژن کرپٹو کرنسی سے مربوط ہوگا۔