اجیت دوول کا بیان بھارتی عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے، ترجمان دفتر خارجہ

0 minutes, 0 seconds Read

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بھارتی قومی سلامتی مشیر اجیت دوول کے حالیہ بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان نہ صرف حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کے مترادف ہے بلکہ بھارتی عوام کو گمراہ کرنے کی دانستہ کوشش بھی ہے۔

دفتر خارجہ کی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد ناقابل تردید ہیں، اور عالمی برادری بھی اب بھارتی ریاستی دہشت گردی کو تسلیم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے مسلسل پروپیگنڈا کر رہا ہے اور اجیت دوول کا بیان اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں پاکستان کے لیے ریڈ لائن ہیں، اور یہی افغانستان کے ساتھ تعاون میں سب سے بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہیں۔

Similar Posts