ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں۔
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوسرے ہفتے میں بھی ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔
حالیہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں 0.95 فیصد اضافہ جب کہ اس سے پچھلے ہفتے بھی 0.73 فیصد اضافہ ہو تھا۔ اسی طرح حالیہ ہفتے میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح 1.23 فیصد رہی ہے ۔
رمضان کے دوران مہنگائی میں مسلسل اضافہ، کئی اشیا مزید مہنگی ہوگئیں
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران چکن کی فی کلو قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا، جو 346.34 روپے سے بڑھ کر 424.66 روپے تک پہنچ گئی، یعنی 78 روپے 32 پیسے فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح ٹماٹر کی قیمت میں 10 روپے 56 پیسے، پیاز کی قیمت میں 3 روپے 34 پیسے، لہسن میں 8 روپے 44 پیسے اور چینی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 52 پیسے کا اضافہ ہوا۔
حکومتی دعوئوں کے برعکس 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ
چینی کی نئی اوسط قیمت 188 روپے 44 پیسے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ دیگر مہنگی ہونے والی اشیاء میں گڑ، انڈے، تازہ دودھ، دہی، دال ماش اور کیلے شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ایل پی جی کے گھریلو سیلنڈر کی قیمت میں 82 روپے 98 پیسے کی کمی ہوئی، جب کہ دال مونگ کی قیمت میں 1 روپے 65 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ گندم کا آٹا، ڈالڈا گھی اور کوکنگ آئل بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل رہے۔