تھانہ پیرودھائی کے علاقے گلی لوہاراں میں 22 سالہ نواجوان نے یوٹیلیٹی بل زیادہ آنے پر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق فاروق خان نے شہ رگ پر چھری پھیر کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
پولیس موقع پر پہنچ گئی اور سی سی ٹی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ادھر، علاقے میں مبینہ اطلاع پھیل گئی کہ متوفی نے یوٹیلیٹی بل زیادہ آنے پر زندگی کا خاتمہ کرلیا تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ایس ایچ او پیر ودھائی کا کہنا ہے کہ خودکشی ہوئی ہے لیکن وجہ کا تعین نہیں ہو سکا اس لیے تحقیقات میں صورتحال واضح ہوگی۔