حسن علی نے70 کلوگرا م کیٹیگری میں بیچ ریسلنگ میں برانز میڈل جیتا۔ عبدالرحمان 80 کلوگرام کیٹیگری مییں سیمی فائنل تک رسائی پانے میں کامیاب رہے۔
ریسلرز کو علامہ اقبال ایئرپورٹ پر ریسلنگ فیڈریشن حکام اور ساتھی ریسلرز کی جانب سے پھولوں کے ہار پہنائے گے۔
صدر ریسلنگ فیڈریشن ارشد ستار کے مطابق ایشین یوتھ گیمز میں برانز میڈل ملنا بڑی کامیابی ہے۔ حسن علی ان گیمز میں انفرادی میڈل جیتنے والے واحد پاکستانی ہیں۔
ارشد ستار نے کہا کہ حسن علی بہت باصلاحیت ریسلر ہیں، ان پر مزید محنت کریں گے تاکہ یہ مستقبل میں مزید اچھی کارکردگی دکھاسکیں۔
سیکرٹری ریسلنگ فیڈریشن اور کوچ انعام بٹ نے وطن واپسی پر حسن علی کی کارکردگی کو سراہا۔
ان کا کہنا تھا کہ حسن علی نے بحرین میں پاکستان کاجھنڈا بلند کیا، جس پر ہم سب کو فخر ہے۔
سیکرٹری فیڈریشن انعام بٹ کے مطابق عبدالرحمان نے بھی زبردست کارکردگی دکھائی، ایک پوائنٹ کی وجہ سے وہ برانز میڈل جیتنے سے محروم رہے۔