سپارکو نے خلائی سفر سے متعلق ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا، سپارکو نے خلائی مشن کیلئے امیدواروں کے انتخاب کا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا، ابتدائی اسکریننگ کے بعد دو امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں امیدوار 2ماہ کے لیے خلائی مسافر کی تربیت حاصل کریں گے، تربیت کی تکمیل کے بعد، اکتوبر، نومبر میں خلائی مشن کے لئے ایک امیدوار کا انتخاب کیا جائے گا، خلائی مشن پاکستانی خلاباز کو لیکر چینی خلائی اسٹیشن سے روانہ ہوگا۔
دو طرفہ “خلائی تعاون کے معاہدے” پر فروری 2025 میں دستخط ہوئے تھے، وزیر اعظم پاکستان کی قیادت میں سپیس وژن کے تحت اقدامات کئے گئے ہیں۔
اس تاریخی اقدام کے مطابق چین کی حکومت نے اپنے خلاباز پروگرام میں پاکستان کو پہلے غیر ملکی شراکت دار کے طور پر منتخب کیا۔