ایران نے سپریم لیڈر بنانے کی پیشکش کی, میں نے منع کردیا؛ ٹرمپ کی طنزیہ ویڈیو

0 minutes, 10 seconds Read
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران ایک ایسا مضحکہ خیز دعویٰ کردیا جس نے سب کو حیران کرکے رکھ دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے ریپبلکن کی چندہ مہم فنڈ تقریب میں حیران کن اور طنزیہ دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی قیادت نے غیر رسمی طور پر انہیں اگلا سپریم لیڈر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے اندر موجودہ صورتحال اتنی خراب ہے کہ کوئی بھی سربراہ بننے کا خواہش مند نہیں ہے۔ ایران نے مجھے اس منصب کی پیشکش کی جس پر میں نے شکریہ کے ساتھ جواب دیا کہ نہیں، میں نہیں بننا چاہتا۔

یاد رہے کہ 28 فروری کو اسرائیل کے حملے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہید ہوگئے تھے جن کی جگہ 8 مارچ کو ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر بنایا گیا ہے۔

اسرائیل اور امریکا یہ دعویٰ بھی کرچکے ہیں کہ جس حملے میں آیت اللہ خامنہ ای کو ہلاک کیا گیا اسی حملے میں ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای بھی شدید زخمی ہوگئے تھے، ان کی ٹانگ پر چوٹ لگی ہے۔

BREAKING : “Iran wanted to make me their Supreme Leader, but I refused and said, ‘No, thank you.'”

– Donald Trump… View more pic.twitter.com/kA40UyWPci
— Times of Iran News (@Timesofiraan) March 26, 2026

واضح رہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای سپریم لیڈر بننے کے بعد سے اب تک کبھی منظرعام پر نہیں آئے اور نہ ہی ان کی کوئی تازہ تصویر جاری کی گئی ہے۔ ان کے بیانات بھی پڑھ کر سنائے گئے ہیں۔

 

Similar Posts