ایران نے جذبہ خیرسگالی کے تحت آبنائے ہرمز سے 10 جہاز گزرنے دیئے جو ایک تحفہ ہے؛ ٹرمپ

0 minutes, 0 seconds Read
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ کے اجلاس میں دعویٰ کیا کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے 10 آئل ٹینکرز کو خیر سگالی کی علامت کے طور پر گزرنے کی اجازت دیکر مجھے تحفہ دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ کہنا تھا کہ ایران کا یہ تحفہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ تیل سے بھرے 8 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزرے اور پھر ایران نے ماضی کی ایک بات پر معذرت کرتے ہوئے مزید دو جہازوں کو بھی گزرنے کی اجازت دی۔ جس سے مجموعی تعداد 10 ہو گئی۔

بی بی سی کے مطابق صدر نے یہ بھی کہ مجھے ایک معتبر صحافی نے بتایا کہ اس نے آبنائے ہرمز میں 8 جہاز گزرتے دیکھے۔ میرے خیال میں ان (آئل ٹینکرز) پر پاکستانی جھنڈے تھے۔

صدر ٹرمپ کے بقول جس پر میں نے کہا کہ ہم ٹھیک لوگوں سے بات کر رہے ہیں۔

 

Similar Posts