اسحاق ڈار فلسطین کے 2 ریاستی حل پر بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے

0 minutes, 0 seconds Read

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار فلسطین کے 2 ریاستی حل پر بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار واشنگٹن سے واپس نیویارک پہنچ گئے، وزیر خارجہ نیویارک میں فلسطین کے 2 ریاستی حل پر بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے، فلسطین پر کانفرنس کی مشترکہ میزبانی سعودی عرب اور فرانس 28 جولائی کو کررہے ہیں۔

اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ واشنگٹن ڈی سی کا مختصر لیکن نتیجہ خیز دورہ کیا، امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی، پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم کے ساتھ بات چیت مفید تھی۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ اور سفارت خانہ حکام کا دورے کی کامیابی پر شکریہ بھی ادا کیا۔

Similar Posts