کراچی میں غریب آباد کے قریب بجلی کی عدم فراہمی پر عوام کے احتجاج کے باعث سوک سینٹر سے غریب آباد جانے والی سڑک پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا، ٹریفک جام میں پھنسے شہری رل گئے اور گاڑیوں میں فیول ختم ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے غریب آباد کے قریب علاقہ مکینوں کا بجلی کی عدم فراہمی کے احتجاج جاری ہے، مظاہرین نے ایک ٹریک حسن اسکوائر سے لیاقت آباد بلاک کردیا۔
جس کے باعث سوک سینٹر سے غریب آباد جانے والی سڑک پر شدید ٹریفک جام ہوگیا، ٹریفک جام میں پھنسے شہری رل گئے جبکہ گاڑیوں میں فیول ختم ہوگیا اور پولیس موقع سے غائب ہوگئی۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کو حسن اسکوائر برج سے یونیورسٹی روڈ نیپا کی طرف بھیج رہے ہیں۔