تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف محتاظ انداز میں بیٹنگ جاری

0 minutes, 0 seconds Read

تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف محتاظ انداز میں بیٹنگ جاری ہے، میزبان ٹیم نے اب سے کچھ دیر پہلے تک 11 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 41 رنز بنالیے ہیں۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے آج برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جارہا ہے۔

پاکستان کی دعوت پر ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایون لوئس اور برینڈن کنگ نے اننگز کا آغاز کیا، ویسٹ انڈیز کو ابتدا میں 10 رنز پر پہلا نقصان اٹھانا پرا، برینڈن کنگ 5 رنز بناکر نسیم شاہ کا شکار ہوگئے۔

جس کے بعد ویسٹ انڈیز کی محتاط انداز میں بیٹنگ جاری ہے، اب سے کچھ دیر پہلے تک میزبان ٹیم نے 11 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 41 رنز بنالیے ہیں۔ ایون لوئس 22 اور کیاسی کارٹی 11 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

میچ کا ٹاس

میچ کا ٹاس پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے جیت کر ویسٹ انڈیز کو و پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔

میچ کے لیے پاکستان نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ نسیم شاہ کو فائنل اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

اس اہم میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتان اور کھلاڑی بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

پاکستان کا اسکواڈ

پاکستان کی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، سلمان علی آغا، حسن نواز، حسین طلعت، محمد نواز، نسیم شاہ، حسن علی اور ابرار احمد شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کا اسکواڈ

ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کپتان شائے ہوپ، برینڈن کنگ، ایون لوئس، کیاسی کارٹی، شرفین ردر فورڈ، روسٹن چیز، روماریو شیفرڈ، جسٹن گریوز، گوداکیش موتی، شمار جوزف اور جیڈن سیلز شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے حسن نواز اور حسین طلعت کی شاندار بلے بازی کی بدولت میزبان ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ قومی ٹیم نے 280 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔

بارش سے متاثرہ دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ڈرک ورتھ لوئس سسٹم (ڈی ایل ایس) کے تحت 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے گزشتہ 31 برسوں میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 10 ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جیتی ہیں۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف آخری مرتبہ 1991-92 میں سیریز اپنے نام کی تھی جس کے بعد سے وہ گرین شرٹس کے خلاف کسی بھی سیریز میں کامیابی حاصل نہیں کر سکا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی ٹی 20 سیریز میں گرین شرٹس نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

2 بار کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز ون ڈے ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے کے لیے سیریز کو اہم قرار دے رہی ہے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے تاریخ میں پہلی بار 2023 میں بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کیا تھا۔

Similar Posts