تھانہ ترنول اسلام آباد میں ملزم کی ہلاکت، 4 اہلکاروں سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج

0 minutes, 0 seconds Read

وفاقی دارالحکومت کے تھانہ ترنول میں دورانِ حراست ایک ملزم کی مبینہ ہلاکت کا واقعہ سامنے آ گیا، جس کے بعد پولیس نے چار اہلکاروں سمیت پانچ افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کو قتل کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم دورانِ تفتیش اس پر تشدد کیے جانے کا انکشاف ہوا، جو مبینہ طور پر اس کی ہلاکت کا سبب بنا۔

واقعے کے بعد اعلیٰ پولیس افسران نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔ مقدمہ درج کر کے معاملے کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

Similar Posts