آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی ٹیم تیار، عرفان خان کپتان مقرر

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان شاہینز کے لیے آسٹریلیا میں مجوزہ ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے سلسلے میں 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹیم کی قیادت نوجوان بیٹسمین عرفان خان کریں گے، جبکہ سیریز 14 اگست سے 24 اگست تک آسٹریلوی شہر ڈارون میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق اسکواڈ میں ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، جن میں عبدالصمد، احمد دانیال اور اسپنر فیصل اکرم شامل ہیں۔

اس کے علاوہ جارح مزاج بلے باز حیدر علی، آل راؤنڈر معاذ صداقت اور نوجوان اسپنر مہران ممتاز بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں خواجہ نافع، محمد غازی غوری، مبصر خان، سعد مسعود، محمد سلمان مرزا، شاہد عزیز، عبید شاہ اور یاسر خان شامل ہیں۔

یہ ٹورنامنٹ نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر خود کو منوانے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ شاہینز اسکواڈ کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور کھلاڑیوں کی حالیہ کارکردگی، فٹنس اور ممکنہ صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

ٹیم کی روانگی سے قبل لاہور میں ایک مختصر کیمپ لگایا جائے گا جس میں کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کی کنڈیشنز کے مطابق تیار کیا جائے گا۔

پاکستانی شائقین کرکٹ کی نظریں اب نوجوان شاہینوں پر مرکوز ہیں جو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر مستقبل کی قومی ٹیم کے اہم ستون بن سکتے ہیں۔

Similar Posts