پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت مڈل آرڈر بیٹر سلمان علی آغا کریں گے۔
سیریز کے تینوں میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔ اسکواڈ میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا امتزاج شامل کیا گیا ہے۔
سیریز میں سلمان علی آغا قومی ٹیم کی قیادت کریں گے،کھلاڑیوں میں ابرار احمد، احمد دانیال، فہیم اشرف، فخر زمان، حسین طلعت، خوشدل شاہ، عباس آفریدی، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث، صائم ایوب، سلمان مرزا، محمد نواز اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان یہ سیریز ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کے کمبی نیشن کو جانچنے کا اہم موقع ثابت ہوگی۔