پاک بھارت ٹاکرا: حارث رؤف اور ابھیشیک شرما الجھ پڑے، تلخ جملوں کا تبادلہ

ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرے میں کھلاڑیوں کے درمیان گرما گرمی ہوگئی، فاسٹ بولر حارث رؤف اور بھارتی اوپنر بلے باز ابھیشیک شرما آپس میں الجھ پڑے، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا تاہم امپائرز کی مداخلت پر معاملہ رفع دفع ہوا۔

ایشیاء کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں جاری سنسنی خیز میچ کے دوران پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف اور بھارتی کھلاڑیوں کے درمیان گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔

حارث رؤف کے اوور کی پہلی گیند پر بھارتی اوپنر شبمن گل نے 142 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والی گیند کو مڈ وکٹ کی جانب شاٹ کھیل کر چوکا جڑ دیا۔ اس شاٹ کے فوراً بعد حارث رؤف اور بھارتی بیٹر ابھشیک شرما کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، جس پر امپائر کو مداخلت کرنا پڑی۔


AAJ News Whatsapp

اسی اوور میں ابھیشیک شرما نے بھی حارث رؤف پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی اور ایک چوکا مارتے ہوئے مجموعی طور پر 7 رنز بٹورے۔ اس دوران دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مسلسل نظریں ملتی رہیں اور ماحول میں کشیدگی بڑھتی گئی۔

حارث رؤف اور ابھیشیک شرما کے مابین ہونے والی گرما گرمی تماشائیوں کے لیے بھی انتہائی پرجوش لمحہ ثابت ہوئی۔

دونوں ٹیموں کے سپورٹرز نے اپنے اپنے کھلاڑیوں کو سپورٹ کرتے ہوئے زور دار نعرے لگائے، جس سے میچ کا ماحول مزید گرما گیا۔

Similar Posts