ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: بھارتی کپتان نے ایک بار پھر پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا

0 minutes, 0 seconds Read

سری لنکا کے شہر کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، تاہم اس موقع پر بھی خاتون بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا۔

خواتین کے کرکٹ ورلڈ کپ میں بھی بھارتی ویمنز ٹیم کی کپتان کی جانب سے متنازع ”نو ہینڈ شیک“ پالیسی کو برقرار رکھا گیا۔ ٹاس کے بعد بھارتی ویمنز ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا کے ساتھ روایتی مصافحہ نہیں کیا۔

پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا اور کہا کہ، ’ہم پہلے بولنگ کریں گے، وکٹ پر نمی نظر آ رہی ہے۔ ٹیم کا حوصلہ بلند ہے اور ہم آج اچھا کھیل پیش کریں گے۔ اگر بھارت کو 250 سے کم پر روکا لیا، تو ہدف حاصل کرنا ممکن ہوگا۔‘


AAJ News Whatsapp

واضح رہے اس سے قبل ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں بھی بھارت کی جانب سے کھیل میں سیاست لانے کی بھرپور کوشش کی گئی تھی۔

بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار نے مودی حکومت کی پالیسیوں کے خوف سے پاکستان ٹیم کے ساتھ ہاتھ ملانے سے انکار کردیا تھا جس سے اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں بکھر گئی تھیں۔ پھر سوریا کمار نے پاکستان کے ساتھ میچ کے بعد پہلگام واقعے کا تذکرہ چھیڑتے ہوئے کرکٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی۔

اس کے علاوہ ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی کے ہاتھوں ٹرافی لینے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد بھارتی ٹیم کو تاحال ٹرافی حوالے نہیں کی گئی۔

Similar Posts