راجن پور: کچے کے 7 ڈاکوئوں نے پنجاب پولیس کے سامنے سرنڈر کردیا

0 minutes, 0 seconds Read

راجن پور کے قریب کچے میں پولیس کی کارروائی ، طارق کجلہ عمرانی گینگ کے7 ڈاکوؤں نے سرنڈر کردیا ، گھوٹکی کے قریب رونتی کے کچےمیں پولیس کا آپریشن، تین روز قبل مچھلی فارم سے اغوا کیا جانے والا شخص بازیاب کرالیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کچہ جمال میں طارق کجلہ عمرانی گینگ کے 7 ڈاکوؤں نے پنجاب پولیس کے سامنے سرنڈر کر دیا۔

پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں میں طارق، ابوبکر، عبد الرحمان، ضیا الرحمان، حکیم، شفیع اور حنیف شامل تھے۔

ٹک ٹاکر ڈاکو شاہد لونڈ کو قتل کرنے والا عمر لونڈ بھی فائرنگ میں ہلاک

کچے میں پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن، 2 شہری بازیاب، ڈاکو ہلاک

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سرنڈر کرنے والے ڈاکو پنجاب پولیس کو درجنوں سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ دو ماہ قبل کچہ جمال میں کامیاب پولیس آپریشن کی بدولت 5 ڈاکوؤں نے پہلے ہی پنجاب پولیس کے سامنے سرنڈر کیا تھا۔

دوسری جانب، گھوٹکی کے علاقے رونتی کے کچے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری رہا، جہاں تین روز قبل مچھلی فارم سے اغوا ہونے والے شخص کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں کی تلاش اور دیگر ممکنہ مغویوں کی بازیابی کے لیے آپریشن وسیع کیا جا رہا ہے۔

Similar Posts